آئندہ تین سالوں میں ملک میں مہنگائی کتنے فیصد کم ہو گی اس حوالے سے وزارت خزانہ کی اہم رپورٹ سامنے آئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگلے تین سالوں میں ملک میں مہنگائی کی شرح 7 فیصد تک لائی جائے گی۔
وزارت خزانہ نے مہنگائی میں کمی کے حوالے سے مرحلہ وار منصوبہ دیا ہے۔ اس کے مطابق پاکستان میں موجودہ مہنگائی کی شرح 23.4 فیصد کو رواں مالی سال 2025 میں کم کر کے 12 فیصد پر لائی جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح کو 7.5 فیصد تک لایا جائے گا جب کہ مالی سال 2027 میں مہنگائی کی شرح مزید کم کر کے 7 فیصد پر لائی جائے گی۔
وزات خزانہ کی اس رپورٹ میں اگلے تین سالوں میں معاشی شرح نمو کے اہداف بھی مقرر کیے گئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق اگلے تین برس میں معاشی ترقی کی شرح 3.6 فیصد سے بڑھا کا 5.5 فیصد تک لائی جائے گی۔ اگلے تین سالوں میں پرائمری بیلنس 1.02 سے کم ہو کر 0.5 فیصد پر آ سکتا ہے۔
اس کے علاوہ اگلے تین سالوں میں ملکی معیشت میں قرضوں کے حجم میں بھی کمی لائی جائے گی۔ رواں مالی سال 2025 میں معیشت میں قرضوں کا حصہ کم کرکے 68.6 فیصد پر لایا جائے گا۔
اگلے دو مالی برسوں میں معشیت میں قرضوں کا حصہ کم کرکے بالترتیب 67.8 اور 66.6 فیصد تک لایا جائے گا۔