لندن: انگلینڈ کی جیت کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی انتہائی مشکل ہوگئی، ٹیم مینجمنٹ ٹورنامنٹ کا اختتام جیت کے ساتھ ختم کرنے کی خواہشمند ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات انتہائی کم ہوگئے، اگر بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کی تو پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگا۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 350 رنز بنائے تو حریف کو 311 رنز سے ہرانا ہوگا، اگر پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف 400 رنز بنائے تو حریف کو 84 رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا۔
قومی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کو 316 رنز کے مارجن سے ہرانا ہوگا۔
Here's how the #CWC19 table looks after today's game 👀 pic.twitter.com/d0D6X6xdrd
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) July 3, 2019
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کا ہار کے باوجود رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہے جس کی بنیاد پر کیوی ٹیم کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ جمعہ 5 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ انگلش ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 119 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، جونی بیرسٹو کو میچ میں شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔