تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

ولادی میر پیوٹن کو کرونا سے بچانے کے لیے اب تک کتنی رقم خرچ کی گئی؟

نیویارک / ماسکو: امریکا کے اقتصادی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روس نے اپنے صدر ولادی میر پیوٹن کو کرونا سے بچانے کے لیے اب تک لاکھوں ڈالرز خرچ کردیے۔

بلومبرگ کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کے طاقتور ترین رہنما ولادی میر پیوٹن کو عالمی وبا کرونا سے محفوظ رکھنے کے لیے حکومت نے غیر معمولی اقدامات کیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے روسی صدر کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لیے اب تک لاکھوں ڈالرز خرچ کیے جبکہ اخراجات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

انکشاف کیا گیا ہے کہ  ولادی میر پیوٹن سے قریبی رابطہ رکھنے والے سیکڑوں افراد کو  کئی روز تک قرنطینہ کیا گیا جبکہ کچھ نے خود ساختہ آئسولیشن اختیار کی تاکہ مستقبل میں وہ صدر سے ملاقات کرسکیں۔

مزید پڑھیں: بندر نہیں کہ عالمی رہنماؤں کی نقل کروں: پیوٹن

رپورٹ کے مطابق سیکڑوں پائلٹس، طبی عملے کے اراکین، ڈرائیورز، صدارتی محل کے ملازمین سمیت دیگر افراد کو حکومتی اخراجات پر درجنوں نجی ہوٹلوں میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔ حکومت کے اس اقدام کا مقصد ولادی میر پیوٹن کو کرونا کے انفیکشن سے محفوظ رکھنا ہے۔

صدارتی امور کے ذمہ دار ادارے ’ڈائریکٹوریٹ آف دی پریزیڈینٹ آف دی رشیئن فیڈریشن‘ کو کرونا کا مقابلہ کرنے کے لیے ملکی بجٹ سے 6.4 ارب روبلز (تقریباً آٹھ کروڑ 40 لاکھ ڈالرز) دیے گئے ہیں۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق صدر سے ملاقات سے قبل200 لوگوں بشمول جنگ میں شریک ہونے والے 80 اور 90 سال سے زائد عمر کے سابق اہلکاروں کو دو ہفتے قرنطینہ میں رہنا پڑا۔ دوسری عالمی جنگ میں حاصل ہونے والی فتح کی 75ویں سالانہ تقریب کا گزشتہ دنوں انعقاد کیا گیا جس میں ولادی میر پیوٹن نے فوجیوں اور مشہور شخصیات کو سماجی فاصلے کے تحت اعزازت دیے اور  مصافحے سے بھی گریز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: روس نے دنیا کی پہلی کرونا وائرس ویکسین تیار کر لی: ولادی میر پیوٹن

خیال رہے کہ روس میں اس وقت 45 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 106 ہے۔

Comments

- Advertisement -