سلمان خان کی پہلی فلم کیوں کامیاب ہوئی؟ salman khan 1st movie
The news is by your side.

Advertisement

سلمان خان کی 28 برس قبل آنے والی فلم کامیاب کیوں ہوئی؟

ممبئی: بالی ووڈ اندسٹری کے اداکار سلمان خان کی پہلی فلم بطور لیڈ ’میں نے پیار کیا‘ کو 28 برس مکمل ہوگئے،  دبنگ خان نے اپنا پہلے امتحان میں کس  طرح کامیابیاں حاصل کیں آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کیریئر شروع ہونے کے بعد سے اب تک سیکڑوں کامیاب فلمیں کیں یہی نہیں بلکہ فلم نگری میں اب یہ بات بھی عام فہم ہے کہ دبنگ خان کی فلم سے اپنے کریئر کا آغازکرنے والی ہر اداکارہ کا مستقبل روشن ہوتا ہے۔

سلمان خان نے جب 28 برس قبل فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے آڈیشن دیا تو کسی کو نہیں معلوم تھا کہ اداکار مستقبل میں اتنی اہمیت حاصل کرلیں گے کہ ہر ڈائریکٹر انہیں اپنی فلموں میں کام دینے کی خواہش کا اظہار کرے گا۔

اٹھائیس برس قبل سلمان خان ایک عام شہری کی طرح شوبز نگری میں داخل ہوئے تو انہیں بحیثیت مرکزی کردار پہلی فلم ’میں نے پیار کیا‘ کے لیے آڈیشن کے مرحلے سے گزرنا پڑا، اس فلم میں بھاگیا شری، الوک ناتھ، ریما لاگو سمیت دیگر نامور اداکار  کام کررہے تھے۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کا اسسٹنٹ ڈائریکٹرسےبالی ووڈ کےسلطان بننےکا سفر

سلمان خان نے جب اپنا پہلا آڈیشن دیا تو اُس وقت اُن کی عمر صرف 25 برس تھی مگر انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور مختصر عرصے میں ہی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

دبنگ خان آڈیشن میں کیسے کامیاب ہوئے؟

سلمان خان جب آڈیشن کے لیے گئے تو انہوں نے کوریو گرافر فرح خان کو اپنے ہمراہ لیا کیونکہ دبنگ خان کا خیال تھا کہ فلم ڈائریکٹر اُن سے ڈانس کرنے کی فرمائش بھی کرسکتے ہیں۔

فلم میں ریما لاگو سلمان خان کی والدہ کا کردار ادا کررہی تھیں جو صرف اُن سے 7 سال بڑی تھیں تاہم اداکار نے اپنے کردار کو اچھے طریقے سے نبھایا جس کی وجہ سے کسی کو اس بات کا علم تک نہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان اور دپیکا سب سے زیادہ کمانے والے بھارتی اداکار

میں نے پیار کیا میں جس کبوتر کو خطوط پہنچانے کے لیے رکھا گیا اُس نے بھی اپنے کردار سے خوب انصاف کیا۔

سلمان خان کی فلم نے نہ صرف باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے بلکہ فلم فیئر ایوارڈ سے مختلف 13 گیٹگریز میں 7 ایوارڈز اپنے نام کیے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں