جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

حوالات میں کیا سلوک کیا گیا؟ شہبازگل نے سب بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے کہا ہے کہ پنجاب کےضمنی انتخابات میں منظم دھاندلی کی گئی دھاندلی کے تمام ہتھکنڈے اپنائے گئے پولیس کو استعمال کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے شہبازگل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پہلے تو 40 لاکھ لوگوں کو مردہ قرار دیا ہمارےپولنگ ایجنٹس کو باہر رکھا گیا اندر نہیں جانے دیا گیا لوگوں کے حلقے تبدیل کیے گئے جان بوجھ کرووٹ کاسٹ سے روکا گیا۔

اپنی گرفتاری سے متعلق انہوں نے کہا کہ جان کر مجھے ایسے حوالات میں رکھا گیا جہاں انتہائی گندگی تھی مجھےحوالات میں رکھنےکے بعد کیمرا بھی لگایا گیا تاکہ نظر رکھی جا سکے حوالات میں کئی روز پرانا کھانا بھی پڑا ہوا تھا جان بوجھ کرتنگ کیاگیا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ جب ہمیں حکومت سے نکالا جا رہا تھا اس وقت کیا ہوتا رہا سب دیکھا ہمیں حکومت سے نکالنے سے 15 دن پہلے کیا ہوتا رہا وہ بھی دیکھا یہ بھی دیکھا کہ کون ہمیں یقین دہانی کراتے رہے بعد میں ساتھ چھوڑ دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں