تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

شادی کے بعد شوہر پر تنقید، پاکستانی اداکارہ نے ناقدین کو کیسے جواب دیا

کراچی: سال 2020 کے آخری ایام میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ صرحا اصغر نے شادی کے حوالے سے کی جانے والی تنقید پر خاموشی اختیار کر کے سب کے دل جیت لیے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں میزبان ندا یاسر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے صرحا نے بتایا کہ شادی کے بعد اُن کے شوہر پر تنقید کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس تنقید کو نہ صرف دیکھا بلکہ اس سے محظوظ بھی ہوئے اور خاموشی اختیار کی، ہم تو یہ دیکھ رہے تھے کہ لوگ کس طرح آپ کا مذاق بناتے ہیں کیونکہ ایسے مواقعوں پر لوگوں کو بات کرنے کا موقع مل جاتا ہے‘۔

ندا یاسر نے بتایا کہ صرحا اصغر کے شوہر کا نام عمر ہے اور انہوں نے بزنس میں تعلیم حاصل کی وہ اچھی جگہ پر ملازمت کرتے ہیں۔

’مداحوں کا حق ہے مگر انہوں نے بلا جواز تنقید کی، انہوں نے عمر کے قد، وزن پر تنقید کی، جو ہمیں بری نہیں لگی بلکہ ہم اس سے محظوظ ہوئے اور دیکھ کر خوشی ہوئی‘۔

ندا یاسر نے کہا کہ میں نے جب پہلی تصویر دیکھی تو بہت خوشی ہوئی اور دعا نکلی کہ تم عمر بھر خوش و ہنستی مسکراتی رہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کی تیس تاریخ کو  پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ صرحا اصغر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کو بتایا تھا کہ اُن کا نکاح ہوگیا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ کی شادی کے متعلق قیاس آرائیاں جاری تھیں اور یہ خبریں بھی سامنے آئیں تھی کہ اُن کے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی مگر صرحا نے کوئی تصویر شیئر کی اور نہ ہی کوئی تصدیق یا تردید کی تھی۔

صرحا اور اُن کے خاوند شادی کے بعد سیر و تفریح کی غرض سے بیرون ملک گئے۔ اداکارہ نے اس دورے کی تصاویر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں تھیں۔

Comments

- Advertisement -