پاکستان کے لیجنڈری مرحوم اداکار طلعت حسین کی صاحبزادہ تزئین حسین نے دوسری شادی سے متعلق دلچسپ تفصیلات بتادیں۔
اداکارہ تزئین حسین نے حالیہ انٹرویو میں عامر سیدین سے دوسری شادی سے متعلق رائے اظہار کیا اور بتایا کہ کس طرح ان کی پہلی ملاقات ہوئی تھی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ دوسرے شوہر نے انہیں یوٹیوب پر ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں دیکھا اور دل ہار بیٹھے تھے جس کے بعد انہوں نے ہم دونوں کے دوستوں کے ذریعے ملاقات کروانے کی درخواست دی تھی۔
ترئین کے مطابق اس طرح دونوں کی بات شروع ہوئی جس کے بعد ان کا رابطہ ایک عرصہ تک فون پر جاری رہا، دونوں نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا اور ایک سادہ سی تقریب میں شادی کرلی۔
یہ پڑھیں: تزئین حسین نے دوسری شادی کرلی
یاد رہے کہ تزئین حسین کی پہلی شادی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران ہی ہوگئی تھی جن سے 3 بچے ہیں جو اب جوان ہوچکے ہیں جب کہ 2020 میں ان کے شوہر دل کے دورے کے باعث چل بسے تھے۔
تزئین حسین نے 20 سال بعد ڈراموں میں پھر سے کام کرنا شروع کیا اور 2023 میں ان کا ڈرامہ کافی مقبول ہوا۔
اداکارہ تزئین حسین کے دوسرے شوہر عامر سیدین ہیں، جن کا تعلق کراچی سے ہے، تاہم اعلیٰ تعلیم انہوں نے لاہور سے حاصل کی ہے اور 2001 سے ریاض میں مقیم ہیں۔