تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

نیو کراچی، چلتی ہائی روف میں آگ، مزید 2 بچے دم توڑ گئے

کراچی: نیو کراچی میں چلتی ہائی روف میں آگ لگنے اور رکشے سے ٹکرانے کے افسوس ناک واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اس حادثے میں 3 خواتین، 2 بچے اور ایک مرد جاں بحق ہوئے تھے، تاہم آج حادثے میں دو زخمی بچوں نے بھی دم توڑ دیا ہے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہو گئی۔ واقعے میں بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے تھے، جب کہ حادثے کے شکار بد قسمت ہائی روف میں 3 سگے بھائیوں کے اہل خانہ سوار تھے، جاں بحق ہونے والا مجیب، دو زخمی ناصر اور جمال آپس میں سگے بھائی ہیں۔

بی ڈی ایس نے جائے حادثہ پر تباہ شدہ گاڑی کا معائنہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی، ہائی روف کا کاربوریٹر اور ڈیش بورڈ کے تمام تار جل چکے ہیں، شارٹ سرکٹ کے بعد پیٹرول کی وجہ سے گاڑی میں آگ پھیلی، جب کہ ہائی روف میں نصب سی این جی سلنڈر محفوظ ہے۔ چلتی ہائی روف میں آگ لگی تو بے قابو ہو کر رکشے سے ٹکرا گئی، جس سے رکشے میں بھی آگ لگی۔

کراچی: گاڑی میں آگ لگ گئی، 6 افراد جھلس کر جاں بحق

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ گاڑی میں پیٹرول کی بوتل موجود رہی ہو، کیوں کہ سی این جی بند ہونے کی وجہ سے لوگ بوتلوں میں پیٹرول بھر کر گاڑی میں رکھتے ہیں۔

ادھر ریسکیو کا کہنا ہے 2 زخمی سول اسپتال، 3 کو این آئی سی ایچ منتقل کیا جا چکا ہے، جب کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو سرد خانے منتقل کیا گیا، جن کی نماز جنازہ ظہر کے بعد ادا کی جائے گی، رکشا ڈرائیور حادثے میں محفوظ رہا، پولیس کے مطابق حادثے کی شکار فیملی سرجانی تیسر ٹاؤن کی ہے، 2 بھائی فیملی کے ساتھ گلشن اقبال ضیا کالونی میں شادی میں جا رہے تھے، جاں بحق افراد کی شناخت ناصر، دیدار، نیلوفر، لائبہ، اور مہر النسا کے نام سے ہوئی۔

Comments

- Advertisement -