منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی کا قانونی اسٹیٹس آن لائن چیک کرنے کا طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

(13 اگست 2026): کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پراپرٹی خریدنے سے پہلے اس کا قانونی اسٹیٹس لازمی چیک کریں جس کا طریقہ انتہائی آسان ہے۔

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پی ایل آر اے) نے شہریوں کی آسانی کیلیے ہاؤسنگ سوسائٹیز مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ہاؤسنگ سوسائٹیز کا قانونی اسٹیٹس آن لائن چیک کرنا آسان بنا دیا۔

صوبے میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے خواہشمند شہریوں کیلیے پی ایل آر اے کی آن لائن ڈائرکٹری ایک مفید شروعات ثابت ہو سکتی ہے۔

اس آن لائن سسٹم کے تحت صارفین اس لنک https://www.punjab-zameen.gov.pk/approvedSocieties کے ذریعے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ڈائرکٹری تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہاں، ڈویژن، ضلع، تحصیل اور ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام سمیت مطلوبہ معلومات درج کرنے کے بعد "Search Now” کے بٹن پر کلک کرنے سے نتیجہ سامنے آ جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں