تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

بجلی کے اضافی بل سے چھٹکارا حاصل کرنے کا آسان طریقہ، ویڈیو دیکھیں

کراچی: کے الیکٹرک نے صارفین کے لیے بجلی کے نرخ بڑھا دیے جس کا اطلاق آئندہ ماہ سے ہوگا، بجلی کے اضافی اخراجات پر کس طرح قابو پایا جاسکتا ہے اس حوالے سے ڈاکٹر فیصل نے اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے کراچی والوں پر بجلی کے نرخ بڑھادیے، ترجمان کے الیکٹرک نے ایک روز قبل اعلامیے کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ بجلی کے نرخ میں دو روپے پندرہ پیسے سےتین روپے سینتیس روپےتک اضافہ کردیا گیا جس کا اطلاق آئندہ ماہ سے ہوگا یعنی صارفین کو اگلے مہینے سے اضافی بل ادا کرنا ہوں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ پانچ کلو واٹ اور اس سے زیادہ لوڈ استعمال کرنے والوں کیلئے پیک اور آف پیک اوقات کانظام بھی متعارف کرائے گئے ہیں جبکہ انتظامیہ نے تین سو سے زائد اور سات سو تک یونٹ ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے رہائشی صارفین کے نرخ پندرہ اعشاریہ چارپانچ روپے سے بڑھا کر سترہ اعشاریہ چھ روپے فی یونٹ اور سات سو یونٹ سے زائد کے لیے قیمت سترہ اعشاریہ تین سے بڑھا کر بیس اعشاریہ سات روپے فی یونٹ کردی۔ تین سو یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر اضافی نرخوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: کراچی والوں کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ

بجلی کے نرخوں میں اضافے کا سُن کر ہر کوئی پریشان تھا ، اس پر بات کرنے اور بجلی کی بچت کرنے کے لیے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹریکل انجینئر ہمدرد یونیورسٹی نے اپنی رائے پیش کی اور بجلی کے اضافی بلوں کی بچت سے متعلق طریقہ کار بتایا۔

ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ گرمیوں کے موسم میں اے سی کو 26 ڈگری سینٹی گریڈ پر چلائیں یا پھر انورٹر اے سی  اور فریج کا استعمال کریں کیونکہ یہ عام کے مقابلے میں کم وولٹیج لیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اپنے گھر کا وولٹیج چیک کرلیں کہ پورے آ بھی رہے ہیں یا پھر نہیں، اگر کم وولٹ کا مسئلہ ہے تو 7 ہزار وولٹ کا اسٹیپلائزر مین لائن سے جوڑ لیں یعنی جو کے الیکٹرک کا کنیکشن آپ کے گھر میں آرہا ہے اور پھر یہ سوئچ بورڈ میں ہے اُس کے ساتھ اسٹیپلائزر کو لگا لیں کیونکہ کم وولٹ پر چیزیں زیادہ کرنٹ خرچ کرتی ہیں جس کی وجہ سے بجلی کے یونٹ بڑھ جاتے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ اگر اے سی کا فلٹر 7 روز کے اندر صاف کریں اور آؤٹر کو ایسی جگہ پر لگائیں جہاں سایہ ہو تاکہ کم سینٹی گریڈ پر بھی بہتر کولنگ ہوسکے۔

Comments

- Advertisement -