تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

روزانہ دہی کھانا کیسا؟ جانئے پوشیدہ فوائد

دہی دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی مقبول ترین غذاﺅں میں سے ایک ہے، بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں میں بھی پسندیدہ دہی کو سپر فوڈ سمجھا جاتا ہے کیا آپ دہی کے روزانہ استعمال کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں نہیں تو کوئی بات نہیں، ہم آپ کو چند فوائد بتادیتے ہیں۔

ہاضمے کے لئے اکثیر

دہی ایک زبردست پروبائیوٹک (ایک ایسا جزو ہے جس میں زندہ بیکٹیریا ہوتے ہیں)۔ یہ اچھے اور فائدہ مند بیکٹیریا آنتوں کی سرگرمیوں کو بہتر بنانے، نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرنے اور پیٹ کی بیماریوں کا علاج کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

ہڈیوں کو مضبوط میں معاون

دہی میں چکنائی اور کیلوریز انتہائی کم مقدار میں پائی جاتی ہیں، ایک کپ دہی میں صرف 120کیلوریز ہوتی ہیں، دہی میں دیگر ضروری
غذائی اجزا جیسے کہ پروٹین بھی پایا جاتا ہے جسے انسانی پٹھوں کی نشونما کے لیے انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے۔

قوتِ مدافعت بڑھانے کا اہم ہتھیار

دہی کا باقاعدہ استعمال ہمارے مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے اور ہمارے جسم کو مختلف قسم کے انفیکشن سے بچاتا ہے، دہی معدے کے انفیکشن، سانس کے مسائل جیسے عام نزلہ، زکام اور یہاں تک کہ کینسر کے خلاف مؤثر طریقے سے لڑتا ہے، دہی میں پائے جانے والے میگنیشیم، سیلینیم اور زنک بھی قوت مدافعت کو بہتر بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کے لنچ باکس میں کیسی غذائیں رکھنی چاہئیں؟ والدین متوجہ

اس میں بی کمپلیکس وٹامنز، فاسفورس، پوٹاشیم اور میگنیشیم بھی ہوتا ہے اور یہ میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے۔

جلد صاف کرے

معدے کے بعض مسائل کی وجہ سے بہت سے لوگ مہاسوں کا شکار ہوتے ہیں، دہی چہرے کی خوبصورتی کا ایک بہترین جزو ہے کیونکہ اس میں لییکٹک ایسڈ ہوتا ہے جو ایکفولیئٹر کا کام کرتا ہے اور یہ ہماری جِلد کے تمام مردہ خلیوں اور داغوں کو صاف کرتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر اور امراضِ قلب سے بچاؤ میں معاون

باقاعدگی سے دہی کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے جو دل کی بیماریوں کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے، اس طرح، دہی دل کے امراض کے خطرے کو کم کرنے کا باعث بھی بنتا ہے۔

Comments

- Advertisement -