جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

کبھی غلطی نہیں‌ کرنا: والد نے بیٹی کو زندگی کا سبق سمجھا دیا، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

زندگی گزارنے کے دوران بچوں سے کچھ غلطیاں ہوجاتی ہیں جنہیں والدین سدھارنے کے لیے مختلف طریقے اختیار کرتے ہیں تاکہ اُن کی اولاد مستقبل میں کوئی سنگین غلطی نہ کر بیٹھے۔

اسی طرح امریکا کے شہر اوہایو کے شہری نے اپنی بیٹی کو زندگی کا سبق دینے کے لیے ایک انوکھا طریقہ اختیار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میٹ کوز نامی شہری نے اسکول ساتھی سے لڑنے پر اپنی دس سالہ بیٹی کرسٹین کی اسکول وین کچھ روز کے لیے چھڑوا کر بیٹی کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ اسکول پیدل جائے۔

- Advertisement -

والد نے بچی کو نہیں بتایا کہ وین صرف تین روز کے لیے ہٹائی گئی ، انہوں نے بیٹی کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ 8 کلومیٹر پیدل مسافت طے کر کے اسکول پہنچے۔

میٹ کوز کا کہنا تھا کہ ’میں اپنی بیٹی کو زندگی کو سبق دینا چاہتا ہوں تاکہ وہ آئندہ غلطی نہ کرے اور  اُسے کسی قسم کی پریشانی نہ ہو‘۔

کرسٹین پہلے روز گھر سے اسکول کے لیے نکلی تو والد اپنی گاڑی میں بیٹھ کر اُس کی ویڈیو بناتے رہے اور دیگر بچوں کو سمجھانے کی کوشش کی کہ والدین کس طرح آپ کو آنے والے وقت کے لیے تیار کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ تاثر بھی پیش کیا کہ والدین کبھی اپنے بچوں کے لیے غلط نہیں سوچتے بلکہ جو بھی فیصلہ کرتے ہیں وہ دراصل اُن کے حق میں ہی ہوتا ہے۔

میٹ کوز نے ویڈیو تین دسمبر کو سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے بائیس لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا اور پسند بھی کیا جبکہ کچھ نے اسے ڈرامے بازی بھی قرار دیا۔

میٹ کوز نے لکھا کہ ’میں اپنی بیٹی کو زندگی کا سبق سمجھانا چاہتا ہوں، کم از کم میں اپنی فیملی اور گھر میں یہ چیز برداشت نہیں کرسکتا‘۔

والد کا کہنا تھا کہ ’میری بیٹی نے سردی کے موسم میں پیدل مسافت طے کی، اُس کے ساتھ بیگ بھی تھا تو اُسے اندازہ ہوا زندگی میں غلطی کرنے کے بعد کس طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے‘۔

ویڈیو دیکھیں

https://www.facebook.com/matt.cox.735/videos/2191578667575986/

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں