The news is by your side.

Advertisement

پرسکون اور مناسب نیند حاصل کرنے کا طریقہ

دنیا میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جنہیں رات دیر تک جاگنے کی عادت ہوتی ہے لیکن بعض شہریوں کو نیند نہ آنے کی وجہ سے مجبوراً ایسا کرنا پڑتا ہے۔

اگر آپ رات گئے تک بلاوجہ تاریں گنتے ہیں کیوں کہ آپ کو نیند نہیں آتی تو پھر یقیناً آپ بے خوابی کا شکار ہیں جو اچھی بات نہیں ہے اور اس کا اثر آنے والے دن پر پڑے گا، ہفتے میں ایک دو بار ایسا ہونا کوئی مسئلہ نہیں لیکن روزانہ کی بنیاد پر اس پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو پھر یہ خطرے کی بات ہے۔

اس سنگینی سے بچنے کے لیے آپ کو اپنے معمولات زندگی پر تنقیدی نگاہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ ایک تحقیق رپورٹ کے مطابق اچھی نیند نہ لینے سے ٹریفک حادثات، پیشہ ورانہ غلطیوں سمیت دیگر منفی باتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک بھرپور دن گزارنے کے بعد نیند کا آنا فطری عمل ہے تاہم کچھ عادتیں ایسی ہیں جو اس عمل میں رکاوٹ بنتی ہیں لہذا ہمیں ایسی عادتیں ترک کرنا ہوں گی۔

الیکٹرانک آلات کا استعمال

ٹی وی زیادہ دیکھنا یا دیگر الیکٹراک آلات کا حد سے زیادہ استعمال نیند پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں، اشیا سے نکلنے والی روشنی دماغ کو متحرک کیے رکھتی ہے جس سے واپسی میں کافی وقت لگتا ہے اس لیے دیر تک نیند نہیں آتی، اس لیے ماہرین کا مشورہ ہے کہ رات کے اوقات الیکٹرانک ڈیوائسز کا استعمال نہ کریں۔

نہانہ نیند کے لیے مفید

یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ نہانے کے بعد انسان زیادہ سکون سے سوتا ہے، اگر آپ کو کسی بخار وغیرہ کی کوئی شکایت نہیں اور نیند نہیں آ رہی تو ایسی صورت میں اٹھ کر نہا لیں جس سے ممکنہ طور پر نیند بہتر آئے گی۔

کیفین

کیفین ایک ایسی چیز ہے جو جسم کو دن کے وقت بیدار رکھنے میں مدد دیتی ہے لیکن کافی، چائے، سافٹ ڈرنکس اور یہاں تک کہ ایسے کھانے پینے کی سفارش نہیں کی جاتی جن میں کیفین کی زیادہ مقدار ہو کیونکہ یہ رات کے وقت بے خوابی کی ایک بڑی وجہ ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں