محکمہ صحت نے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے حصول کا طریقہ کار وضع کر دیا۔
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ جس شخص کی ویکسینیشن مکمل ہوگی وہ اپنا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نادرا سے حاصل کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص اپنا کویڈ امیونائیزشن سرٹیفکیٹ nims.nadra.gov.pk سے بھی حاصل کر سکتا ہے، لوگ ویکسین کروانے کے فوری بعد اپنی تفصیلات کا اندراج ضرور کروائیں۔
If your vaccination process has been completed you can get your COVID Immunization Certificate https://t.co/WKW6ezlYPb or frm NADRA Mega Centres.
Please ensure vaccination staff enters details in #NIMS when getting vaccine. Check your vaccination status by sending CNIC to 1166 pic.twitter.com/kZfhljn0or— Faisal Sultan (@fslsltn) March 28, 2021
دوسری جانب ڈی جی نادرا میر عجم خان درانی کے احکامات پر کراچی کے تینوں میگا سینٹرز پر سرٹیفکیٹ کی سہولت مہیا کردی گئی۔
ڈی جی نادرا سندھ میر عجم خان درانی کے مطابق ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کا کراچی میں اجراء شروع کردیا گیا ہے، سرٹیفیکیٹ nims.nadra.gov.pk پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر اندراج کرکے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
میر عجم خان درانی کا کہنا ہے کہ سرٹیفیکیٹ کا اجراء صرف ان افراد کو کیا جائے گا جنہوں نے کووڈ ویکسین کے دونوں ڈوز لگوالیے ہیں کوئی بھی شہری اپنے یا کسی اورفرد کے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے حاصل کر سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی سمیت ملک بھر کے نادرا میگا سینٹرز میں 100 روپے کی ادائیگی کے بعد ٹوکن کے ذریعے سرٹیفیکیٹ حاصل کرسکتا ہے۔
نادرا میگا سینٹرز DHA: مین کورنگی روڈ، DHA فیز 1، نزد گولڈ مارک شاپنگ مال پر واقع ہے ۔
نادرا میگا سینٹرز نارتھ ناظم آباد: جو کہ یورو ٹوئن ٹاور، مین شیر شاہ سوری روڈ، بلاک L , نارتھ ناظم آباد پر واقع ہے۔
نادرا میگا سینٹرز سیمینز: جو کہ نزد سیمینز چورنگی، سائٹ انڈسٹریل ایریا پر واقع ہے۔