تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سعودی عرب سے پاکستان میں اپنے رشے داروں کو گاڑی گفٹ کرنے کا طریقہ

حکومت پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ‘گاڑی گفٹ اسکیم’ کے طریقہ کار کو آسان بنایا ہے، سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں مقیم ہم وطن دو سال میں ایک مرتبہ استعمال شدہ گاڑی بھیج سکتے ہیں۔

گاڑی گفٹ اسکیم کے تحت بھیجی جانے والی گاڑی 5 سیٹر، تین سال جبکہ 7 سیٹر پانچ سال سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔ پاکستانی سفارت خانے یا قونصلیٹ کا کمرشل سیکشن وہیکل امپورٹ فارم جاری کرتا ہے جسے پر کرکے جمع کرانا ہوتا ہے، فارم پر درج کرنا لازمی ہے کہ گاڑی کسے دی جائے گی۔

گاڑی پاکستان میں اپنے کسی خونی رشتے دار کو گفٹ کی جا سکتی ہے۔

ترجمان قونصلیٹ کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ گفٹ کے لیے دی جانے والی گاڑی ڈیوٹی فری ہوتی ہے، متعلقہ ادارہ پرانی گاڑی کے حساب سے کسٹم لگاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی بھیجنے والے کو سعودی عرب سے ہی ڈیوٹی ٹرانسفر کرنا ہوگی جبکہ گاڑی پہنچنے پر پاکستان میں ڈیوٹی وصول کی جائے گی، یہاں کسٹم حکام گاڑی کی ترسیل اور دیگر معاملات طے کرے گی۔

مطلوبہ دستاویزات

گاڑی بھیجنے والے کو اقامہ کی کاپی جمع کرنا ہوگی، ماہانہ آمدن کا سرٹیفکیٹ، پاسپورٹ کی کاپی جس پر سعودی عرب میں پہلی بار آنے کی مہر لگی ہو بھی لازمی ہے۔ گاڑی جسے پاکستان میں گفٹ کیا جا رہا ہوں یعنی نامزد شخص کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی درکار ہوگی۔

Comments

- Advertisement -