تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سردیوں میں جلد کی رنگت اور رونق کیسے برقرار رکھی جائے؟

جلد کی رنگت کو گورا کرنا وہ خواب ہے جو خواتین و حضرات صدیوں سے یکساں طور پر دیکھتے چلے آرہے ہیں لیکن سردیوں میں مسئلہ کی جلد کی رنگت کو گورا کرنے کا نہیں بلکہ مختلف رنگت سے بچانا ہوتا ہے کیونکہ موسم سرما میں جلد کی رنگت مختلف ہوجاتی ہے۔

بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ مہنگی یا بیرونِ ملک سے حاصل کردہ کریموں کی مدد سے اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کرسکتے ہیں تاہم وہ اس حقیقت سے نا واقف ہیں کہ کوئی بھی کیمیکل سے بنی کریم چاہے وہ کسی بھی برانڈ کی کیوں نہ ہو، ان کی جلد کو کچھ نہ کچھ نقصان ضرور پہنچائے گی اور اچھی کریم ہر شخص کی قوتِ خرید سے بھی باہر ہے۔

اس لیے آج ہم آپ کو بتارہے ہیں ایک ایسا نسخہ جو انتہائی آسان ہے اور آپ اسے گھر میں با آسانی تیار کرسکتے ہیں۔

طریقہ استعمال واجزاء

سب سے پہلے دو کھانے کے چمچے بیسن لیں اور اس میں چٹکی برابر آمبا ہلدی (ہر طرح کے انفیکشن میں فائدہ پہنچاتی ہے) شامل کریں پھر اس میں آدھا چائے کا چمچہ صندل پاوڈر ملالیں۔

اس کے بعد سنترے کے چھلکوں کا پاوڈر ایک چائے کا چمچہ ڈالیں اور اس میں ایک چائے کا چمچہ بادام کا پاوڈر شامل کریں، اس کے بعد ایک چائے کا چمچہ چینی اور پھر ایک چائے کا چمچہ بیکنگ سودا شامل کرلیں اور اس میں ون ٹیبل اسپون دہی ڈال دیں اور سنترے کا رس ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔

ضروری نوٹ : بیکنگ سوڈا ہفتے میں صرف ایک مرتبہ استعمال کرنا ہے باقی دن بغیر بیکنگ سوڈا کے ریمیڈی بنانی ہے۔

ریمیڈی بنانے کے بعد جسم کے جس حصے پر لگارہے ہیں پہلے اسے کاٹن یا ٹشو پیپر سے اچھی طرح صاف کریں پھر اس پر ریمیڈی لگائیں اور چند منٹوں بعد اسے صاف کردیں۔

اس ماسک کے روزانہ استعمال سے جسم کی مختلف رنگت کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائے گا۔

Comments

- Advertisement -