تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

سسرالی اور میکے پسندے، پروین آپا نے بتائی بہترین ریسپی

پسندے عمومی طور پر مغل بادشاہوں کی ڈش تصورکی جاتی ہے، مگر اب اس میں بھی جدت آگئی ہے، ہم اپنے صارفین کو پسندے کی مزید دو بہتریںن ریسپی بتانے جارہے ہیں، جنہیں سسرالی اور میکے پسندوں کا نام دیا گیا ہے، جو یقینی طور پر آپ کو بے حد پسند آئے گی۔

سسرالی پسندے بنانے کے لئے درکار اجزا
گوشت ایک کلو
دہی، ایک پاؤ
لال مرچ پسی ہوئی، حسب ضرورت
گرم مصالحہ پسا ہوا
نمک حسب ذائقہ
ٹماٹر دو عدد
پیاز براؤن
سوکھا دھنیا
ہلدی
ہری مرچ بڑی والی ثابت

طریقہ کار

ایک کلو چکنائی سے پاک گوشت لیں اور اس کے پارچے بنالیں، دہی، لال مرچ اور گرم مصالحے کو گوشت کے پارچوں میں مکس کرکے تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں، بعد ازاں پیاز بھون کر اسے بھی شامل کریں۔

اس کے بعد اس میں ٹماٹر کاٹ کر ڈالیں، ٹماٹر کو چوپ نہ کریں بلکہ لمبے لمبے کاٹ کر شامل کریں، جس کے باعث پسندوں کا ٹیسٹ میں کافی لذیز ہوجاتا ہے، پسندوں کو بیس منٹ تک دھیمی آنچ پر پکنے دیں، پسندے بناتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ بار بار چمچ استعمال نہ کیا جائے، کیونکہ ایسا کرنے سے گوشت ٹوٹ جانے کا خدشہ ہوتا ہے۔

بیس منٹ گزرنے کے بعد اتارلیں،لیجیئے حاضر ہے،سسرالی پسندے، دعوتوں کے موقع پر سسرالیوں کو کھلائیں اور خوب داد وصول کرے۔

میکے پسندے بنانے کا طریقہ اور درکار اجزا

گوشت ایک کلو

پیاز دو کلو

سوکھا دھنیا، ایک چمچ

نمک حسب ذائقہ

ہری مرچ بڑی والی

کُٹا زیرہ اور پسا دھنیا

لیموں تین عدد

صاف ستھرا گوشت لیکر اس میں دو کلو پیاز کاٹیں، ایک چمچ سوکھا دھنیا اور نمک ڈال کر تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد انہیں دھیمی آنچ پر بیس منٹ تک پکائیں، اور اچھی طرح بھونیں، یاد رہے کہ میکے پسندے میں آئل کا استعمال نہ کرے۔

اسی دوران کُٹا زیرہ اور پسا دھنیا میں لیموں کا عرق ڈال کر اس کا پیسٹ بنائے، بنایا گیا پیسٹ بڑی والی ہری مرچ کو کاٹ کر اس کے درمیان میں ڈالیں اور فرائی کرلیں، پانچ منٹ فرائی کرنے کے بعد اسے بنائے گئے پسندوں میں ڈال دیں، یہ لیں تیار ہوگئے میکے پسندے۔

Comments

- Advertisement -