موسم سرما میں جلد خشک ہوجاتی ہے اور ہاتھ پاؤں بھی پھٹے پھٹے سے ہونے لگتے ہیں، خاص طور پر پاؤں کی ایڑھیاں پھٹ جاتی ہیں اور وہاں زخم بھی بن جاتے ہیں۔
ہاتھ پیروں کو خشکی سے بچانے، نرم و ملائم بنانے اور جلد کو صاف رکھنے کے لیے ڈاکٹر ام راحیل نے نہایت کارآمد نسخہ بتایا۔
انار کے دانوں کو پیس کر ان کا پیسٹ بنا لیں، اس میں ملیٹھی کا پاؤڈر، گلاب کی پتیوں کا پاؤڈر، اور بادام کا پاؤڈر آدھا آدھا چمچ ملا لیں۔ اس میں فریش کریم شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
رات سونے سے قبل اس آمیزے سے ہاتھ پاؤں کا اچھی طرح مساج کریں اور مردہ جلد جھاڑ لیں، صبح اٹھ کر ہاتھ پاؤں دھو لیں، جلد نہایت شفاف اور نرم و ملائم ہوجائے گی۔