تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

احتیاطی تدابیر کے ساتھ عمرہ کیسے ادا ہوگا؟ تفصیل جانیے

سعودی حکومت نے کورونا احتیاطی تدابیر کے ساتھ عمرہ ادائیگی کے لیے منصوبے کو حتمی شکل دے دی۔

آئندہ اتوار سے معتمرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اور پہلے مرحلے میں سعودی شہریوں اور بیرون ممالک مقیم سعودی باشندوں کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

حکام نے عمرہ ادائیگی کے لیے 3 گھنٹے کا دورانیہ رکھا ہے جس میں گروہ کی شکل میں معتمرین کو حرم میں آنے کی اجازت ہوگی اور وہ عمرہ ادا کریں گے۔

اس سلسلے میں موبائل ایپلی کیشن بھی تیار کی گئی ہے جس کے ذریعے مختلف گروہوں میں معتمرین کو مقررہ اوقات میں ادائیگی عمرہ کے لیے بھیجا جائے گا۔

ابتدائی طور پر صرف سعودی شہریوں کو ہی سخت ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ عمرہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم یکم نومبر سے دیگر ممالک کے افراد کو مرحلہ وار عمرہ کے لیے آنے کی اجازت ہوگی۔

Image may contain: one or more people and basketball court

پہلے گروہ کو خانہ کعبہ اور حجراسود کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی، انہیں خانہ کعبہ کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا اور آب زم زم کی بوتلیں تحفے میں دی جائیں گی۔

وزارت حج و عمرہ نے دوسرا عمرہ کرنے والے خواہشمندوں سے کہا ہے کہ وہ پہلے عمرہ کرنے کے 14 روز بعد دوسرا عمرہ کرنے کے لیے ایپ کے ذریعے بکنگ کروا سکتے ہیں۔

Image may contain: one or more people and people standing

وزارت کا کہنا ہے کہ اب تک 35 ہزار عمرہ کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور مرحلہ وار معتمرین کو وقفے وقفے سے عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔

ایک دن میں 6 بار عمرہ ادا کیا جائے گا جس میں متعمرین گروہ کی شکل میں آئیں گے، شام کی نمازوں کے دوران عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی اور سینیٹائزیشن کے بعد آدھے رات کو پھر سے گروہوں میں عمرہ ادا کیا جا سکے گا۔

حرم شریف امور کے نائب سربراہ احمد المنصوری کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کو گروہوں میں تقسیم کیا جائےگا اور فی گروہ 1 ہزار افراد پر مشتمل ہوگا۔

Image may contain: one or more people and people standing

معتمرین کو حرم شریف کے باہر سے تقسیم کر کے مختلف راستوں سے حرم مکی میں جانے دیا جائے گا اور ان کے ساتھ معاونت کار بھی ہوں گے جو پورٹوکولز پر عملدرآمد کروائیں گے۔

مطاف میں داخلے کے بعد طواف کا عمل شروع ہوگا، پہلی صف معذوروں، وہیل چیئرپر موجود افراد اور بڑھے لوگوں کے لیے مختص ہو گی۔ معتمرین کو حجر اسود کو بوسہ دینے کی اجازت نہیں ہوگی.

احتیاطی تدابیر کے ساتھ متعمرین کو سعی کے لیے لے جایا جائے گا اور یہ عمل مکمل ہونے پر براستہ مروہ اور ارقم سے باہر نکالا جائے گا۔

حرم مکی میں کھانے پینے کی اشیاء ساتھ لے جانے پر سختی سے ممنوع قرار دیا گیا، اعتکاف کی اجازت نہیں ہوگی۔

داخلی دروازے پر تھرمل اسکینر نصب کیے گئے ہیں اور دن میں ہر گروہ کے عمرہ ادائیگی سے قبل یا بعد میں حرم مکی کو سینیٹائز کیا جائے گا۔

Image may contain: one or more people, basketball court and outdoor

بیت الخلا کو دن میں 6 بار صاف کیا جائے گا، قالین، وہیل چیئر اور لفٹوں کو بھی وقفے وقفے سے صاف اور سینیٹائز کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -