تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ہارٹ اٹیک اور فالج سے کیسے بچا جائے؟ ذائقے دار حل

الج اور دل کا دورہ بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر) کی وجہ پڑتا ہے جس سے کیلئے انڈے، مرغی اور پروٹین سے بھرپور غذاؤں کو خوراک کا حصّہ بناکر بچا جاسکتا ہے۔

چین کی سدرن میڈیکل یونیورسٹی نے ایک تحقیق میں فالج اور ہارٹ اٹیک جیسی جان لیوا بیماریوں سے بچنے کا آسان اور مزیدار نسخہ بتایا ہے، تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو افراد چار یا اس سے زیادہ مختلف پروٹین ذرائع کو غذا کا حصّہ بناتے ہیں ان میں بلند فشار خون کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ ایک یا 2 پروٹین ذرائع کو جزو بدن بنانے والوں کے مقابلے میں 66 فیصد تک کم ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ہمارا پیغام یہ ہے کہ ہائی بلڈ پریشر سے بچنے کے لیے متعدد ذرائع سے پروٹین والی متوازن غذا کا استعمال زیادہ ضروری ہے اور غذائی پروٹین کے ایک ذریعے پر توجہ مرکوز کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

محققین نے یہ خیال ظاہر کیا کہ مختلف ذرائع سے پروٹین کو جزو بدن بنانا جسم کو مختلف غذائی اجزا فراہم کرتا ہے جو بہترین صحت کے لیے ہماری ضرورت ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پروٹین کے نباتاتی ذرائع جیسے دالوں اور اناج میں موجود فائبر بھی صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے جب کہ انڈے اور مچھلی میں موجود پروٹین میں بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے کیوں کہ مچھلی میں اومیگا تھری اور انڈوں میں اہم وٹامنز اور منرلز ہوتے ہیں۔

چینی محققین نے پروٹین کے ذرائع کو 8 گروپس میں تقسیم کیا، جن میں اناج، ریفائن اناج، پراسیس گوشت، بغیر پراسیس کای گوشت، چکن، سی فوڈ، انڈے اور دالیں و بیج شامل تھے۔

اس تحقیق میں سائنس دانوں نے 12 ہزار سے زیادہ چینی بالغ افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی۔

Comments

- Advertisement -