تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ٹائپنگ کے بغیر واٹس ایپ میسج بھیجنے کا طریقہ

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے واٹس ایپ استعمال کرنے والے ٹائپنگ کے بغیر بھی دوستدوست کو پیغام بھیج سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جن میں سے چند ہزار شاید اس بات سے واقف ہوں کہ انہیں کسی بھی پیغام کا جواب دیتے ہوئے ٹائپنگ کی ضرورت نہیں بلکہ وہ بول کر اپنے الفاظ تحریری صورت میں بھی دوست کو بھیج سکتے ہیں۔

یہ سہولت اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والوں کے لیے دستیاب ہے۔ جس کے لیے اینڈرائیڈ صارف کو پلے اسٹور سے ’گوگل اسسٹنٹ‘ جبکہ آئی او ایس موبائل صارف کو اسٹور سے سری نامی ایپ انسٹال کرنا ہوگی۔

گوگل اسسٹنٹ انسٹال کرنے کے بعد صارف کو پیغام دیکھنے کے لیے اسکرین دیکھنے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی کیونکہ وہ آنے والے پیغام کو سسٹم کی مدد سے سُن سکتا ہے۔

اگر کسی صارف کو آواز کی صورت میں پیغام کی ضرورت نہیں تو وہ سیٹنگز میں جاکر اسے بند کر سکتا ہے۔

گوگل اسسٹنٹ کی مدد سے میسج بھیجنے کا طریقہ

سب سے پہلے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ میں گوگل اسسٹنٹ نامی اپیلیکیشن انسٹال کریں، جسے ’ہائی گوگل‘ اور ’اوکے گوگل‘ جیسے الفاظ ادا کر کے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں اینڈرائیڈ صارف جب موبائل کے ’ہوم‘ بٹن کو دبا کر رکھے گا تب بھی گوگل اسسٹنٹ ایپلیکیشن آن ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ پر بھیجی جانے والی تصویر یا ویڈیو ایک بار دیکھنے پر ازخود غائب ہوجائیں‌ گی

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ اکاؤنٹ‌ ہیک ہونے کی صورت میں‌ کیا کرنا چاہیے؟

ایپلیکیشن انسٹال ہونے کے بعد آپ اپنے موبائل میں محفوظ کسی بھی دوست کا نام لے کر اُسے پیغام بھیج سکیں گے۔

صارف جیسے جیسے الفاظ ادا کرے گا وہ اسکرین پر تحریری صورت میں نظر آئیں گے، پیغام مکمل ہونے پر صارف ’اوکے سینڈ اٹ‘ لفظ ادا کرے گا تو پیغام تحریری صورت میں دوست کو پہنچ جائے گا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں