تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

گاڑی چلاتے ہوئے کورونا وائرس سے کیسے محفوظ رہا جائے؟

نیویارک : دنیا بھر میں کڑوڑوں لوگوں کو متاثر کرنے والے کورونا وائرس کی وباء سے متعلق ماہرین صحت لوگوں کو مسلسل متنبہ کرتے آئے ہیں کہ وہ ایئرکنڈیشن والی بند جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

ان کی ہدایات ہیں کہ ایسے مقامات پر جائیں جہاں ہوا کی آمدورفت کا خاطرخواہ انتظام ہ، کیونکہ بند عمارات میں کورونا وائرس کے جمع ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

اب کمپیوٹر ماڈلز کے ذریعے ماہرین نے گاڑی سے متعلق اس سے بھی زیادہ حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ اگر کار میں کورونا وائرس کا کوئی متاثرہ شخص بیٹھا ہو تو گاڑی کے اندر محض 15منٹ میں کورونا وائرس کی بہت زیادہ مقدار پھیل جاتی ہے۔

یونیورسٹی آف میساچوسٹس کے ماہرین کی طرف سے بنائی گئی ان کمپیوٹر سمیولیشنز میں معلوم ہوا ہے کہ کار کے شیشے بند ہوں تو صرف15منٹ کے اندر دوسرے تمام افراد کو وائرس لاحق ہونے کا غالب امکان ہوتا ہے تاہم اگر شیشے کھلے ہوں اور کوئی متاثرہ شخص اندر بیٹھا بھی ہو تو دوسرے افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ورگھیس میٹھئی کا کہنا تھا کہ عمارت یا گاڑی میں کورونا وائرس کا پھیلاﺅروکنے کے لیے وینٹی لیشن ، فیس ماسک اور دیگر چیزوں سے زیادہ کارگر ثابت ہوتی ہے، لوگوں اور بالخصوص ٹیکسی کمپنیوں کو اس حوالے سے اپنے ڈرائیورز کو پابندی کرنا چاہیے کہ وہ وباء کے ان دنوں میں شیشے کھلے رکھیں۔

 

Comments

- Advertisement -