اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

کویت: ورک ویزا سے فیملی ویزا میں کیسے منتقل ہوں؟ آسان طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

کویت کی وزارتِ داخلہ کے قوانین کے مطابق اقامہ آرٹیکل 18 (ورک ویزا) سے آرٹیکل 22 (فیملی ویزا) میں منتقلی کی جاسکتی ہے، تاہم اس کے لیے قانونی مراحل، درست دستاویزات اور متعلقہ اداروں سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ معمولی غلطی یا کاغذات کی کمی کی صورت میں عمل میں تاخیر ممکن ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک شخص نے حکام سے سوال کیا کہ کیا کہ وہ اپنی اہلیہ کا ویزا آرٹیکل 18 سے آرٹیکل 22 (ڈیپنڈنٹ ویزا) میں کس طرح منتقل کر سکتا ہے۔ اس حوالے سے ذیل میں مکمل اور تفصیلی طریقہ کار پیش کیا جا رہا ہے، جو کہ کویت میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے نہایت مفید ہے۔

پہلا مرحلہ: دستاویزات کی تیاری

سب سے پہلے تمام ضروری کاغذات کسی مجاز ٹائپنگ سینٹر سے تیار کروائیں۔ اس کے بعد اپنے رہائشی پتے کے مطابق متعلقہ جوازات (امیگریشن ڈیپارٹمنٹ) سے رابطہ کریں۔

اہلیہ (بیوی) کی مطلوبہ دستاویزات: اصل پاسپورٹ اور اس کی کاپی، موجودہ اقامہ (آرٹیکل 18) کی کاپی، سول آئی ڈی کی کاپی، نکاح نامہ آبائی ملک سے تصدیق شدہ،کویت کی وزارتِ خارجہ (MOFA) سے تصدیق شدہ، متعلقہ سفارتخانے سے تصدیق شدہ اس کے علاوہ پاسپورٹ سائز تصاویر۔

شوہر (نئے کفیل) کی مطلوبہ دستاویزات، اصل سول آئی ڈی اور کاپی، پاسپورٹ کی کاپی (پہلا صفحہ اور اقامہ صفحہ) آجر کی جانب سے تازہ تنخواہ سرٹیفکیٹ (عربی زبان میں) ورک پرمٹ کی کاپی، کرایہ نامہ (اگر طلب کیا جائے، جو PACI ایڈریس سے منسلک ہو)۔

اہم ہدایات:
تمام دستاویزات درست اور تازہ ہونا ضروری ہیں، متعلقہ جوازات دفتر میں فائل جمع کرواتے وقت اصل دستاویزات ساتھ رکھیں۔

یہ طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد وزارتِ داخلہ کی منظوری سے اہلیہ کا اقامہ آرٹیکل 22 میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔ یہ رہنمائی کویت میں مقیم غیر ملکی خاندانوں کے لیے ایک اہم سہولت فراہم کرتی ہے۔

کویت نے شہریت واپس لینے کا حکم دیدیا

نوٹ: قوانین میں وقتاً فوقتاً تبدیلی ممکن ہے، اس لیے درخواست دینے سے قبل تازہ معلومات کی تصدیق ضرور کر لیں۔ مزید تفصیلات کے لئے اوپر دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں