منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

انسداد سروائیکل کینسر مہم: ویکسین سے انکار کے لاکھوں کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : انسداد سروائیکل کینسر مہم  کے دوران 36 لاکھ سے زائد والدین کی جانب سے ویکسین سے انکار کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد ایچ پی وی (سروائیکل کینسر) ویکسینیشن مہم کے دوران والدین کی جانب سے ویکسین لگوانے سے انکار کے لاکھوں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ملک بھر میں مجموعی طور پر 36 لاکھ 41 ہزار 132 والدین نے اپنی بچیوں کو ویکسین لگوانے سے انکار کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں رپورٹ ہوئے جہاں 25 لاکھ 61 ہزار 346 والدین نے ویکسینیشن سے انکار کیا۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8 لاکھ 54 ہزار 150 کیسز سامنے آئے، آزاد کشمیر میں ایک لاکھ 56 ہزار 868 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 68 ہزار 768 والدین نے بچیوں کو ویکسین نہیں لگوائی۔

ذرائع نے بتایا کہ مہم کا ہدف ایک کروڑ 17 لاکھ 29 ہزار 787 بچیوں کی ویکسینیشن تھا تاہم اب تک 77 لاکھ سے زائد بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ انسداد سروائیکل کینسر ویکسینیشن مہم 15 سے 27 ستمبر تک جاری رہی۔

+ posts

جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں