اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

ریتھک روشن کی فلم’موہن جوداڑو‘ اگست میں ریلیز ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے مردانہ وجاہت کے شاہکار ریتھک روشن نے اپنی عنقریب آنے والی میگا بجٹ فلم ’موہن جو داڑو‘ کے ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

بالی وڈ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اشوتوش گوارکر کی فلم موہن جو داڑو 12 اگست 2016 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم میں 2010 کی مس یونیورس اور ساؤتھ انڈین اداکارہ پوجا ہیج کو ریتھک روشن کے مدمقابل کاسٹ کیا گیا ہے۔ فلم میں ولن کا کردار کبیر بیدی ادا کررہے ہیں۔

رواں سال ماہ جنوری میں ریتھک روشن مذکورہ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے اور ڈاکٹروں نے انہیں دو ہفتے آرام کی ہدایت کی تھی تاہم انہوں نے اپنی صحت کی پروا نہ کرتے ہوئے فلم کی شوٹنگ مقررہ وقت میں مکمل کی۔

بالی وڈ کے معروف اداکار ریتھک روشن آج کل اداکارہ کنگنا رناوت کے ہمراہ قانونی جنگ کے سبب خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں