منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

ہریتک روشن کی بیساکھیوں کے سہارے چلنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار ہرتیک روشن کی بیساکھیوں کے سہارے چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہرتیک روشن حال ہی میں فلمساز گولڈی بہل کی سالگرہ کی تقریب میں بیساکھیوں کے سہارے پر پہنچے جسے دیکھ کر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تاہم اداکار نے وضاحت دی اور لکھا کہ انہوں نے مذاقاً لکھا کہ ان کے جسم کے ہر حصے کے ساتھ جیسے ایک الگ ہی آن، آف بٹن لگا ہوا ہے۔

اداکار کے مطابق ان کا بایاں گھٹنا اچانک ہی ’’چھٹی پر چلا گیا‘‘ اور اسی وجہ سے انہیں بیساکھیوں کا سہارا لینا پڑا۔ انہوں نے لکھا ’’ہم سب ایسے جسم میں رہتے ہیں جس کے بارے میں ہم مکمل طور پر کبھی نہیں جان سکتے کہ وہ کیسے کام کرتا ہے۔ میرا جسم مگر ایک دلچسپ نمونہ ہے۔ اس کے ہر حصے کا اپنا آن/آف بٹن ہے۔‘‘

ہریتک نے مزید کہا کہ ان کی بائیں ٹانگ، بایاں کندھا اور دایاں ٹخنہ اکثر اچانک جواب دے جاتے ہیں اور یہ صورتحال انہیں عجیب و غریب تجربات سے گزارتی ہے

انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ایسی کیفیات نے ان کے ذہن کو منفرد راستے سکھا دیے ہیں اور وہ خود کو ایک خاص ’’نیورون سسٹم‘‘ کا مالک سمجھتے ہیں۔

اداکار نے فلم کے سیٹ سے ایک دلچسپ واقعہ بھی سنایا جہاں بعض اوقات ان کی زبان کسی لفظ کا ساتھ نہیں دیتی۔ مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت کے سنجیدہ منظر میں انہیں ’’ڈنر‘‘ کہنا ہوتا ہے لیکن زبان اچانک وہ لفظ بولنے سے انکار کر دیتی ہے جس سے ہدایت کار اور ٹیم حیران رہ جاتی ہے۔

ہریتک نے شوخی سے یہ بھی بتایا کہ کس طرح وہ غلطی پر غلطی کرتے رہے، چہرے کے تاثرات بدلتے رہے، ناک پر سلمان خان اسٹائل میں ہاتھ مارتے رہے اور آخرکار خود ہی بے قابو ہنسی میں مبتلا ہوگئے۔ ان کے اسسٹنٹس بھی صحیح لفظ یاد دلانے کے لیے کان میں سرگوشیاں کرتے رہے، یہاں تک کہ آخر میں انہوں نے ’’ڈنر‘‘ کے بجائے ’’لنچ‘‘ کہہ کر شاٹ مکمل کیا۔

اپنے مخصوص انداز میں ہریتک روشن نے ایک سنجیدہ صحت کے مسئلے کو بھی ہنسی اور صبر کا سبق بنادیا، جس پر مداحوں کی جانب سے خوب ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں