پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

کراچی میں پولیس اہلکارقاتلانہ حملے میں زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والے فائرنگ میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، تین دن میں پولیس پر یہ دوسرا حملہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ کراچی کے علاقے لسبیلہ میں شکیل نامی پولیس اہلکارپر نامعلوم افراد کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں شکیل شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق شکیل اے ایس آئی کے رینک پرفائز ہے اور سرجانی ٹاؤن تھانے میں تعینات ہے۔

پولیس اہلکار شکیل کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق پولیس اہلکار کے پیٹ میں دو گولیاں لگیں ہیں اوراس کی حالت تاحال خطرے میں ہے۔

وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے پولیس اہلکاروں پر تین دن میں ہونے والے اس دوسرے قاتلانہ حملے کا نوٹس لے لیا اور اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

یاد رہے کہ انتیس مارچ کو کراچی ضلعی وسطی کے کریم آباد پل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارسید زاہد جاں بحق ہوگیا تھا۔

پولیس اہلکاروں پر مسلسل ہونے والے حملوں سے جہاں پو لیس اہلکاروں میں تشویش پائی جاتی ہے، وہیں عوام میں بھی خوف بڑھتا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں