تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کچرا اٹھانے والے ٹرک کی بچے کو ٹکر،ڈرائیور فرار

واشنگٹن : کچرا اٹھانے والے ٹرک کے ڈرائیور نے بچے پر گاڑی چڑھا دی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ جمعے کو علی الصبح امریکی شہر نیویارک میں پیش آیا جہاں ایک بچہ بورو پارک یشیوا میں زیبرا کراسنگ سے سڑک پار کررہا تھا کہ اچانک ایک ٹرک اس پر چڑھ گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ سڑک پار کررہا ہے کہ اچانک ایک ٹرک منظر میں دھمی رفتار سے داخل ہوا اور ڈرائیور نے بچے کو دیکھنے کے باوجود ٹرک کو بریک نہیں لگایا۔

ٹرک کی ٹکر سے بچہ سڑک پر گرگیا مگر ٹرک ڈرائیور نے پھر بھی کچھ دیر بعد بریک لگایا اور پھر گاڑی سے نیچے اتر کر بچے کو دیکھا اور بھاگ گیا۔

متاثرہ بچے نے مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جب ٹرک مجھ پر چڑھا اس وقت سگنل بند تھا اور لال بتی جل رہی تھی اس کے باوجود ٹرک ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں اسے آنے والے معمولی زخموں کا علاج جاری ہے اور توقع ہے کہ اسے جلد اسپتال سے فارغ کردیا جائے کیونکہ وہ تیزی سے روبا صحت ہے۔

Comments

- Advertisement -