تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ہواوے نے امریکا کو بڑا دھچکا دے دیا، صارفین کے لیے بڑی خوش خبری

بیجنگ: چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے اپنا تیار کردہ ہارمونی آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہواوے کمپنی نے اپنا تیار کردہ ہارمونی آپریٹنگ سسٹم جون سے باقاعدہ استعمال کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکا کی جانب سے عائد ہونے والے پابندیوں کے بعد ہواوے یا اُس کے استعمال کنندگان کو گوگل ایپس یا اینڈرائیڈ سسٹم تک رسائی نہیں تھی، جس کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سامنا تھا۔

کمپنی نے گزشتہ برس نومبر میں اینڈرائیڈ کی جگہ اپنا متبادل سسٹم لانے کا اعلان کیا تھا، جس کی تیاری پر تیزی سے کام جاری تھا۔ اب کمپنی نے ’ہارمونی آپریٹنگ سسٹم‘ کو باقاعدہ اسمارٹ فونز کا حصہ بنانے کا اعلان کردیا۔

harmony os huawei

کمپنی کے اعلان کے مطابق ہواوے کے فون دو جون سے نئے سسٹم پر چلیں گے، ہارمونی کے بعد صارفین کا اینڈرائیڈ پر انحصار ختم ہوجائے گا اور انہیں پہلے سے بہتر و محفوظ سروس فراہم کی جائے گی۔

ہواوے کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آپریٹنگ سسٹم نئے اسمارٹ فونز میں ہوگا یا پھر پرانے موبائل کے سافٹ ویئر خود بہ خود اپ ڈیٹ ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: ہواوے گوگل اینڈرائیڈ کو بڑا جھٹکا دینے کے لئے تیار

یاد رہے کہ امریکا نے مئی 2019 میں ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے سمیت 70 کمپنیوں پر جاسوسی کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں بلیک لسٹ قرار دے دیا تھا۔

امریکا کے محکمۂ تجارت نے کہا تھا کہ اس اقدام کے نتیجے میں ان کمپنیوں پر امریکی حکومت کی اجازت کے بغیر کسی امریکی کمپنی سے کسی طرح کے آلات یا ٹیکنالوجی خریدنے پر پابندی ہو گی۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کے بعد ہواوے سمیت دیگر کمپنیوں سے تمام ہی اداروں نے لین دین اور سروس کی فراہمی کے معاہدے ختم کردیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہواوے کے صارفین کے لیے اہم اعلان

امریکا کے سابق صدر ٹرمپ نے مئی 2020 میں پابندیوں کو مزید سخت کرتے ہوئے ہواوے کو سامان کی ترسیل پر پابندی عائد کردی تھی۔

https://youtu.be/PF7p_yrfe40?t=4833

Comments

- Advertisement -