تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ہواوے نے نئی سپر ڈیوائس مصنوعات متعارف کرادیں

کویت سٹی: چین کی مشہور ٹیلی کام کمپنی ہواوے نے خلیجی ممالک میں کاروبار کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیتے ہوئے نئی سپر ڈیوائس مصنوعات متعارف کرادی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ان نئی سپر ڈیوائس مصنوعات کا آغاز کویت سے کیا گیا ہے، کویت میں ہواوے کے جنرل منیجر جیانگ گوانگ آؤنے بتایا کہ ان آلات میں میٹ پیڈ ٹیبلٹ ، میٹ ویو اسٹینڈ آلون مانیٹر اور میٹ بُک سیریز شامل ہیں۔

جیانگ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اسمارٹ آفس مصنوعات صارفین کو تخلیقی صلاحیتوں اور کارکردگی سے مستفید ہونے کے لیے نئے آپشنز فراہم کریں گی ،ساتھ ہی کویتی مارکیٹ میں سرایت کرتے ہوئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنے کام تیزی کے ساتھ اور موثر انداز میں سرانجام دینے میں مدد فراہم کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ آلات بغیر کسی رکاوٹ کے ایک ساتھ کام کر سکتے ہیں ، چاہے وہ دفتر میں ہو یا گھر میں اور صارفین کو آسانی کے ساتھ ورک موڈ اورپرسنل موڈ کے درمیان سوئچ کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہواوے اسمارٹ فونز کے نئے آپریٹنگ سسٹم کے صارفین 4 کروڑ سے تجاوز

یاد رہے کہ امریکا نے مئی 2019 میں ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے سمیت 70 کمپنیوں پر جاسوسی کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں بلیک لسٹ قرار دے دیا تھا۔

امریکا کے محکمۂ تجارت نے کہا تھا کہ اس اقدام کے نتیجے میں ان کمپنیوں پر امریکی حکومت کی اجازت کے بغیر کسی امریکی کمپنی سے کسی طرح کے آلات یا ٹیکنالوجی خریدنے پر پابندی ہو گی۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کے بعد ہواوے سمیت دیگر کمپنیوں سے تمام ہی اداروں نے لین دین اور سروس کی فراہمی کے معاہدے ختم کردیے تھے۔

امریکا کے سابق صدر ٹرمپ نے مئی 2020 میں پابندیوں کو مزید سخت کرتے ہوئے ہواوے کو سامان کی ترسیل پر پابندی عائد کردی تھی۔

Comments

- Advertisement -