تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ہواوے کمپنی کا بڑا اعلان ، ملازمین خوشی سے نہال

بیجنگ : چین کی معروف ٹیلی کام کمپنی ہواوے نے اپنے ملازمین کے درمیان چوالیس ارب اٹھاون لاکھ روپے بانٹنے کا اعلان کردیا، یہ اعلان امریکا کی جانب سے بلیک لسٹ کئے جانے کے بعد اسٹاف کو ریلیف دینے کے لئے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی ہواوے نے امریکا کی جانب سے بلیک لسٹ ہونے کے بعد ملازمین کو پیش آنے والی پریشانیوں کے پیش نظر بونس دینے کا اعلان کیا ہے ، ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ماہ کمپنی اپنے تمام ایک لاکھ نوے ہزار ملازمین کو دُگنی تنخواہ بھی دے گی، یہ کیش انعام کمپنی کے ریسرچ اور ڈیولپمنٹ ٹیم سمیت ان ملازمین کو بھی جائے گا، جنہوں نے کمپنی کی سپلائی چین کو امریکا سے منتقل کیا۔

ہواوے اپنے ملازمین کے درمیان 2 ارب ین یعنی (44 ارب 58 لاکھ روپے) بانٹے گی، کمپنی کا کہنا ہے کہ امریکی پانندیوں کے باوجود کیش انعام دینا ملازمین کے کام کے اعتراف کی علامت ہے، کمپنی امریکی ہارڈ ویئر کے متبادل کی تلاش کی کوششیں کر رہی ہے۔

یاد رہے امریکا نے رواں سال چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے موبائل فون کی خریداری پر یہ کہہ کر پابندی عائد کر دی تھی کہ ان موبائلوں میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی جاسوسی کے مقاصد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں : چینی کمپنی ہواوے کا اینڈرائیڈ پر انحصار ختم کرنے کا فیصلہ

ہواوے نے امریکا کی طرف سے جاسوسی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ واشنگٹن کے پاس ہواوے کے خلاف جاسوسی کے حوالے سے دعوے کا کوئی ٹھوس ثبوت یا دلیل نہیں۔

امریکی کانگرس کے بعض ارکان جن میں ری پبلیکن کے ٹیڈ کروز اور مارکو روبیو بھی شامل تھے ، ان کو خدشہ تھا کہ اگرہواوے کو امریکا میں مکمل آزادی کے ساتھ کام کی اجازت دی جاتی ہے یہ کمپنی امریکا کی حساس ٹیکنالوجی یا مارکیٹ پر غیر معمولی انداز میں اثر انداز ہو سکتی ہے۔

خیال رہے ہواوے اس وقت دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکشنز نیٹ ورکنگ آلات سپلائی کرنے والی جبکہ دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی ہے۔

Comments

- Advertisement -