حب: گڈانی موڑ کے قریب کار اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حب میں گڈانی موڑ کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا ، تصادم کے بعد موٹر سائیکل اور کار میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
فائر بریگیڈ نے کار اور موٹرسائیکل میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے اور، کولنگ کاعمل جاری ہے، موٹر سائیکل اور کار میں ایرانی پیٹرول لے جایا جارہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ کار میں سوار افراد کی شناخت خان محمد اور سراج کے نام سے ہوئی تاہم موٹر سائیکل سوار کی شناخت نہ ہوسکی، امدادی ٹیمیوں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، آتشزدگی کے باعث موٹرسائیکل پر سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔/