حب جیپ ریلی، مردوں کے ساتھ خواتین بھی صحرائی میدان میں‌ hub
The news is by your side.

Advertisement

حب جیپ ریلی، رونی پٹیل اور منصور حلیم کامیاب

کراچی: اے آر وائی نیٹ ورک کے تعاون سے منعقد ہونے والی 5ویں حب جیپ ریلی میں رونی پٹیل، منصور حلیم نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا، نوجوانوں کے ساتھ خواتین نے بھی ریس میں حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے حب میں اے آر وائی نیٹ ورک کے تعاون سے  میکس ڈرٹ ایرینا میں 5ویں ریلی کا انعقاد کیا گیا، اونچے ، نیچے اور پتھریلے ٹریک پر دوڑنے والی گاڑیوں نے دھول اڑائی۔

پانچویں حب ریلی میں خطروں کے کھلاڑی شور مچاتی اور تیز رفتار گاڑیوں کے ساتھ مقابلے جیتنے کے لیے سیٹ بیلٹیں باندھ کر ٹریک پر اترے اور ٹائٹل اپنے نام کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

میکس ڈرٹ ارینا کے صحرائی زمینی اور چٹان والے ٹریک نے ڈرائیورز کا خوب امتحان لیا، ابتداء سے اختتام کا فاصلہ کم ضرور تھا مگر یہ دشوار گزار بھی تھا، پری پیڈ  ہو یا پھر اسٹاک کیٹیگری کوئی بھی ڈرائیور شکست تسلیم کرنے کو تیار نہیں تھا۔

 ریلی کے پانچویں ایڈیشن کی پری پیڈ کٹیگری میں کراچی کے رونی پٹیل اور اسٹاک کیٹیگری میں منصور حلیم نے فتح اپنے نام کی، صاحبزادہ سلطان محمد علی دوسرے نمبر پر آئے۔

معروف ریسر رونی پٹیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’موٹر اسپورٹس کے فروغ میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے، اگر اس کھیل پر تھوڑی سی توجہ دی جائے تو صورتحال بہت بہتر ہوسکتی ہے‘۔

چیف آرگنائزر شجاعت شیروانی کا کہنا تھا کہ ’اس سال ہم نے بڑے پیمانے پر ریلی کی تیاریاں کیں کیونکہ 50 خطرناک ڈرائیورز کے علاوہ دیگر لوگ بھی ٹریک پر اپنی گاڑیاں دوڑائیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اس سال شرکا کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ وہ پورے ایونٹ سے بھرپور طریقے سے محظوظ ہوسکیں‘۔

واضح رہے کہ کئی کلو میٹر طویل ٹریک پر ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے پاکستان کے پچاس بہترین ڈرائیورز حصہ لیا اور خواتین ڈرائیورز بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں