The news is by your side.

Advertisement

گالف کے میدان میں مگرمچھ کی انٹری، کھلاڑی میدان چھوڑ کر بھاگ گئے

شمالی امریکی ملک میکسیکو میں گالف کے میدان میں اچانک مگرمچھ کی آمد سے کھلاڑی خوفزدہ ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی امریکی ملک میکسیکو میں کھلاڑی گالف کھیلنے میں مصروف تھے کہ اچانک مگرمچھ آن پہنچا جسے دیکھ کر کھلاڑیوں کے ہوش اڑ گئے۔

مگرمچھ کی اچانک آمد پر کھلاڑیوں نے میدان چھوڑنے میں ہی عافیت جانی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مگرمچھ میدان میں دور دور تک چکر کاٹ رہا ہے۔

ویڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’یہ ٹھیک وہی جارہا ہے جہاں ہمیں جانا ہے، کیا ہم اس سے تیزی سے گزر سکتے ہیں؟‘

ایک اور شخص نے کہا کہ ’ہم یہاں پھنسنے والے ہیں، کیا آپ اس کے سامنے جانا چاہتے ہیں یا آپ انتظار کریں گے؟‘

ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیرت زدہ رہ گئے اور کچھ صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’مگر مچھ میدان میں تازہ ہوا کھانے آیا ہوگا۔‘ ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’جلدی جلدی بھاگو، یہ مگرمچھ بہت بڑا ہے اور تم لوگوں کے قریب ہے۔‘

Comments

یہ بھی پڑھیں