منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

جنوبی کوریا میں کثیر المنزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی

اشتہار

حیرت انگیز

سیئول: جنوبی کوریا میں کثیر المنزلہ عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے پوری عمارت میں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے جنوبی مشرقی شہر بوسان کے ضلع ڈول ڈونگ کی 33 منزلہ عمارت میں  آگ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 7 منٹ پر  12ویں منزل پر قائم اپارٹمنٹ میں لگی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

رپورٹ میں مطابق عمارت میں 136 فلیٹ قائم ہیں، آگ لگنے کے بعد فائر فائٹرز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور رہائش پذیر افراد کو عمارت سے باہر نکالنے کے لیے امدادی کارروائیوں کو آغاز کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ عمارت سے دھوئیں کے باڈل اٹھ رہے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ فائر بریگیڈ کے حکام آگ پر قابو پانے میں مصروف عمل ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں ہوا کے تیز دباؤ کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے، ہواؤں کے باعث آگ نے قریبی شاپنگ سینٹر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

السان فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ، 15 افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور 43 رہائشیوں کو چھت پر لے جایا گیا ہے جہاں پر ماہر عملہ ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے باعث خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، آگ سے متاثرہ 15 افراد کو اسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں