تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، سونامی وارننگ جاری

جاپان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے میاگی، فوکو شیما سمیت کئی شہروں میں زلزلے کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیر سمندر 60 کلو میٹر تھی جس کے باعث کئی شہر لرز اٹھے۔

زلزلے کے جھٹکے ٹوکیو اور سائی تامہ میں بھی محسوس کیے گئے، زلزلے کے باعث بیس لاکھ گھروں کی بجلی معطل ہوگئی اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

ساحلی شہر فوکوشیما میں طاقتور زلزلے کے بعد سونامی کی واننگ جاری کردی گئی ہے۔

ٹرین کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ فوکو شیما شہر کے شمال میں شنکانسن بلٹ ٹرین پٹری سے اتر گئی، حادثے فوری طور پر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

حکام کی جانب سے رہائشیوں کو آئندہ ہفتے کے دوران ممکنہ آفٹر شاکس سے خبردار کیا گیا ہے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ براہ کرم خطرے والے مقامات اور کسی بھی منہدم عمارت سے دور رہیں۔

Comments

- Advertisement -