تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

لندن میں چاقو بردار شخص کا کار پر حملہ

لندن : جنوبی لندن کے علاقے کرویڈون میں چاقو بردار شخص نے کار سوار پر حملہ کردیا، پولیس تاحال حملہ آور کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک چاقو بردار شخص نے کار سوار  پر اوور ٹیک کرنے پر چاقو سے حملہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چاقو بردار شخص کے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں سیاہ فارم سائیکل سوار چاقو بردار شخص کو کار سوار پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

برطانوی پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سائیکل سوار نوجوان گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کررہا تھا لیکن کار سوار کے آگے نکلنے پر سائیکل سوار نے چاقو سے کار پر حملہ کردیا، خوش قسمتی سے کار سوار چاقو بردار شخص کے حملے میں بچ گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ چاقو بردار سیاہ فارم سے جان بچانے کے لیے کار سوار گاڑی سڑک کے درمیان میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں دیکھے جانے والے چاقو بردار شخص کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے تاہم افسران نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز شام 5 بجے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ جنوبی لندن کے علاقے میں ایک شخص کار سوار پر چاقو سے حملہ کررہا ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ شخص پولیس کے جائے وقوع پر پہنچنے کے بعد اپنی گاڑی لینے واپس آیا تھا، حملے میں کار سوار خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔

خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز سے اب تک لندن میں 62 افراد چاقو بردار حملہ آوروں کے حملے میں ہلاک جبکہ 37 افراد شدید زخمی ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سنہ 2011 سے 2017 تک برطانیہ میں 37 ہزار 443 چاقو زنی کے واقعات پیش آئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -