تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ڈاکٹروں نے خاتون کے پیٹ سے 110 پاونڈ وزنی ٹیومر نکال لیا

نئی دہلی : ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے خاتون کے پیٹ سے 50 کلو وزنی ٹیومر کامیابی سے نکال دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ڈاکٹروں ساڑھے تین گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد نرملا نامی 52 سالہ خاتون کے پیٹ سے 110 پاونڈ وزنی ٹیومر نکالا ہے۔

آپریشن کرنے والے ڈاکٹر پرشاد کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ تین دہائیوں سے میڈیکل کی فیلڈ سے وابستہ ہے اور انہوں نے اپنی زندگی میں اتنا بڑا ٹیومر نہیں دیکھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ڈاکٹروں نے 2017 ریاست تامل ناڈو کی رہائشی خاتون کے پیٹ کا آپریشن کرکے 4 کلو وزنی ٹیومر نکالا تھا لیکن نرملا کے پیٹ سے 50 کلو وزنی ٹیومر نکلا ہے۔

Comments

- Advertisement -