اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

ایک لیٹر پٹرول، ڈیزل پر شہری کتنا ٹیکس ڈیوٹیز دے رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (17 فروری 2026): پاکستانی شہری ایک لیٹر پٹرول اور ڈیزل پر کتنے فیصد ٹیکس اور ڈیوٹیز دے رہے ہیں یہ دستاویز میں سامنے آ گیا۔

وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری دستاویز میں ایک لیٹر پٹرولیم مصنوعات پر عوام سے وصول کی جانے والے ٹیکس اور ڈیوٹیز کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس سے پتہ چلتا ہے کہ شہری پٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے بوجھ تلے دب گئے ہیں۔

جاری دستاویز کے مطابق ایک لیٹر پٹرول کی قیمت کا 39 فیصد ٹیکسز ڈیوٹیز پر مشتمل ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت کا 34 فیصد ٹیکسز ڈیوٹیز پر مشتمل ہے۔

پٹرول پر فی لیٹر 100 روپے 21 پیسے اور ڈیزل پر 94 روپے 93 پیسے فی لیٹر ٹیکسز ڈیوٹیز مارجنز شامل ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پٹرول پر پٹرولیم لیوی کی شرح بلند ترین سطح 84 روپے 40 پیسے فی لیٹر جب کہ کسٹم ڈیوٹی 13 روپے 31 پیسے عائد ہے۔ اس کے علاوہ پٹرول پر 2 روپے 50 پیسے فی لیٹرکلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی وصول کی جا رہی ہے۔

اسی طرح ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کی شرح 76 روپے 21 پیسے کی تاریخی سطح پر ہے۔ ایک لیٹر ڈیزل پر 15 روپے 68 پیسے کسٹم ڈیوٹی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ تیل کمپنیاں پٹرول اور ڈیزل پر 7 روپے 87 پیسے فی لیٹر مارجن وصول کر رہی ہیں۔ اسی طرح پٹرولیم ڈیلرز پٹرول اور ڈیزل پر 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر مارجن وصول کر رہے ہیں۔

پٹرول پر 8 روپے 23 پیسے، ڈیزل پر 6 روپے 25 پیسے فی لیٹر فریٹ وصول کیا جا رہا ہے۔

مٹی کے تیل پر فی لیٹر11، لائٹ ڈیزل پر 10 فیصد ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں۔ مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے اور لائٹ ڈیزل 15 روپے 84 پیسے فی لیٹر لیوی عائد ہے جب کہ ہائی اوکٹین پر 84 روپے 40 پیسے فی لیٹر پٹرولیم لیوی عائد ہے۔

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں