تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

’ہم آپ کے ہیں کون؟‘ لوگ سنیما چھوڑ گئے تھے‘

ممبئی: 90 کی دہائی کی مشہور فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے پروڈیوسر سورج برجاتیا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کے پریمیئر کے دوران لوگ سنیما چھوڑ گئے تھے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف پروڈیوسر سورج برجاتیا نے کہا کہ جب فلم کے پریمیئر کے وقت لوگوں کو یہ پسند نہیں آئی تھی اور میں سمجھ رہے تھا کہ یہ میری بہترین فلم ہے۔

واضح رہے کہ فلم میں سلمان خان نے (پریم)، مادھوری ڈکشت نے (نیشا) کا کردار نبھایا تھا اور اس کے گانے بھی سپر ہٹ ثابت ہوئے تھے۔

سورج برجاتیا نے بتایا کہ اچھی طرح یاد ہے کہ لوگ ہر گانے کے بعد باہر نکل رہے تھے جو میری سمجھ میں نہیں آرہا تھا پھر ایک شخص نے کہا کہ ’ایسا ہوجاتا ہے آپ اپنی اگلی فلم بنانے کی تیاری کریں۔‘

انہوں نے کہا کہ پریمیئر کے کوئی چار سے پانچ دن کے بعد فیملیز نے فلم دیکھنا شروع کی تھی۔

پروڈیوسر نے مزید کہا کہ زیادہ تر نوجوان میری فلمیں پسند نہیں کرتے اسی طرح ’ہم آپ کے ہیں کون؟‘ کو بھی شروع میں پسند نہیں کیا گیا تھا لیکن بعد میں لوگوں نے فیملیز کے ساتھ سنیما گھروں کا رخ کیا۔

یاد رہے کہ سلمان خان نے سورج برجاتیا کی فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا، فلم کی دیگر کاسٹ میں بھاگے شری، الوک ناتھ، ریما لاگو، موہنش بہل ودیگر شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -