ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

ہم عوام پاکستان پارٹی نے ’بلے‘ کے انتخابی نشان کیلیے ایک اور درخواست دائر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہم عوام پاکستان پارٹی نے ’بلے‘ کے انتخابی نشان کیلیے الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست دائر کر دی۔

ہم عوام پاکستان پارٹی کی جانب سے جمع کروائی گئی ایک اور درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 28 دستمبر کو الیکشن کمیشن نے ہمیں خط لکھا کہ بلے کا کیس زیر سماعت ہے لیکن اب سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس نمٹا دیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ بلے کے انتخابی نشان سے متعلق ہماری درخواست التوا کا شکار ہے لہٰذا الیکشن کمیشن اب ہمیں بلے کا نشان الاٹ کر دے۔

دسمبر 2023 میں ہم عوام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن سے ’بلے‘ کے انتخابی نشان کیلیے رجوع کیا تھا۔ سیاسی جماعت کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل احمر زمان خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہمارا انتخابی نشان تالہ تھا، گوشوارے جمع نہ کروانے پر انتخابی نشان تالہ واپس لے لیا گیا لہٰذا الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ ہمیں بلے کا انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔

احمر زمان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی نے بلے کا انتخابی نشان پہلے مانگا تھا ہمیں ملنا چاہیے، الیکشن کمیشن ہماری پہلے سے جمع درخواست کو منظور کرے۔

گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ دیا۔ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا اور یوں پی ٹی آئی اپنے انتخابی نشان ’بلے‘ سے محروم ہوگئی۔

رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے امیدوار آزاد حیثیت میں 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں