بھارتی اداکارہ ہما قریشی نے نیٹ فلکس سیریز ’دہلی کرائم سیزن 3‘ میں اپنے کردار کو ’جوکر‘ سے تشبیہ دے دی۔
رواں ماہ نیٹ فلکس پر دہلی کرائم کے تیسرے سیزن کو ریلیز کیا جائے گا شو کے ٹریلر دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ میں ہما قریشی نے مینا کا منفی کردار نبھایا ہے۔
ایک انٹرویو میں ہما قریشی نے بتایا کہ تقریباً ساڑھے دس سال کیریئر میں اتنا موثر کردار کبھی ادا نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ جب اس سیریز کی پیشکش ہوئی، تنوج چوپڑا اور اپوروا نے مجھ سے رابطہ کیا تو فوراً ہاں کردی تھی کیونکہ میں فرنچائز کی بہت بڑی پرستار ہوں۔
ہما قریشی نے کہا کہ میں نے پوچھا کیا میں پولیس افسر کا کردار ادا کررہی ہوں؟ انہوں نے کہا نہیں، میں نے سوچا کہ کیونکہ میں نے رانی بھارتی کا کردار ادا کیا تھا، لیکں مجھے دوسرا کردار ملا جس کے لیے میں پرجوش تھی۔
یہ پڑھیں: نیٹ فلکس سیریز ’دہلی کرائم سیزن 3‘ کا ٹریلر جاری
اداکارہ نے کہا کہ پہلی بار دہلی کرائم مخالف کو تقریباً وہی اختیار دیتا ہے جو مرکزی کردار شیفالی شاہ کے کردار ی سی پی ورتیکا چترویدی کو ملتا ہے۔
ہما قریشی نے کہا کہ یہ بیٹ مین بمقابلہ جوکر ہے اور یقیناً ہر اداکار بیٹ مین بننا چاہتا ہے اور کونسا اداکار جوکر نہیں بننا چاہے گا۔
انہیں یقین ہے کہ دہلی کرائم سیزن 3 سے شائقین متاثر ہوں گے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں اس میں خوفناک کردار ادا کررہی ہوں جسے میں ایک فرد کے طور پر قبول نہیں کروں گی اور نہ ہی اس کے لیے کھڑی ہوں گی۔


