The news is by your side.

Advertisement

بچے کی حوالگی،حمیرا ارشد نےسابق شوہرسے صلح نامہ طے کرلیا

لاہور: معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے سابق شوہر احمد بٹ نے بچے کی حوالگی سےمتعلق صلح نامہ عدالت میں جمع کرادیا۔

لاہور کی گارجیئن عدالت میں معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کے بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سماعت کے دوران حمیرا ارشد اوراحمد بٹ نے بچے کے معاملے پرصلح نامہ عدالت میں پیش کر دیا اور کہا کہ دونوں نے معاملات باہمی رضامندی سےطے کر لیےہیں۔

اسی سے متعلق : گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے شوہر احمد بٹ سے طلاق لے لی

عدالت میں جمع کرائے گئے صلح نامہ کے تحت ہفتہ اوراتوار کو بچہ اپنے والد احمد بٹ کے پاس رہے گا جب کہ پیر سے جمعہ تک بچہ اپنی والدہ حمیرا ارشد کے پاس رہا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بچہ حوالگی کیس، عدالت کا بیٹے کو معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کے حوالے کرنے کا حکم

واضح رہے کہ معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر احمد بٹ کے درمیان دو مرتبہ راضی نامہ کرنے کے باوجود دو سال سے جاری رنجشیں اور چپقلش کا خاتمہ طلاق پر ہوا تھا۔

جس کے بعد دونوں کی جانب سے بچے کی حوالگی کے لیے عدالت میں رسہ کشی کا آغاز ہوگیا تھا جو باہمی رضامندی کے بعد صلح نامے جمع کرانے کے بعد یہ کیس ختم کردیا گیا۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں