The news is by your side.

Advertisement

بچہ حوالگی کیس، عدالت کا بیٹے کو معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کے حوالے کرنے کا حکم

لاہور: سیشن عدالت نے بچہ حوالگی کیس میں معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کا بچہ شوہر سے لے کر ان کے حوالے کردیا۔

humaira-2

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کو بیٹا مل گیا، لاہور کی سیشن عدالت میں حمیرا ارشد کے چھ سالہ بچے کی حوالگی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے بچے کو عارضی طور پر حمیرا ارشد کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

بیٹا ملنے پر حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ آج سچ کی جیت ہوئی ہے۔


مزید پڑھیں :  گلوکارہ حمیرا ارشد نے سابق شوہر احمد بٹ سے طلاق لے لی


عدالت کا کہنا تھا کہ بچے کی حوالگی سے متعلق فیصلہ گارڈین کورٹ کرے گی جب تک بچہ ماں کے پاس رہے گا، تئیس ستمبر کو گارڈین کورٹ میں کیس کی سماعت ہوگی۔

بچے کے والد احمد بٹ کا کہنا تھا کہ وہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔


مزید پڑھیں : گلوکارہ حمیرا ارشد نے خاوند سے خلع کی درخواست واپس لے لی


یاد رہے کہ گذشتہ ماہ صلح کی آخری کوشش بھی ناکام ہونے کے بعد گلوکارہ حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے طلاق لے لی تھی، مشہور گلوکارہ کا اپنے شوہر سے جھگڑا تین ماہ پہلے خبروں کی زینت بنا جب دونوں نے گھر کا جھگڑا پریس کانفرنس کے ذریعے سب کو بتایا اور الزام تراشی کے بعد دونوں میں صلح ہوگئی تھی۔

huamira-1


مزید پڑھیں : حمیرا ارشد نے شوہر سے علیحدگی کا حتمی فیصلہ کرلیا


یاد رہے کہ حمیرا نے کچھ عرصہ قبل خلع کا دعویٰ بھی دائر کررکھا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں