اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

گلوکارہ حمیرا ارشد کی خلع کا دعویٰ دائر کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ملک میں آج کل شوبز سٹارز کی علیحدگی کی خبریں عروج پر ہیں، اداکارہ نور کے بعد گلوکارہ حمیرا ارشد نے بھی خلع کا دعویٰ دائر کردیا، جس کے بعد درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے شوہر احمد بٹ سے علیحدگی کے لئے خلع کی درخواست دائر کر دی، فیملی عدالت نے حمیرا ارشد کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے احمد بٹ کو 4اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔

حمیراارشد کا درخواست میں کہنا ہے کہ احمد بٹ کے ساتھ گھربسانے کی بہت کوشش کی مگر وہ کامیاب نہیں ہوئیں، احمد بٹ نے مجھ پر طرح طرح کے الزامات لگاکر ان کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

گلوکارہ نے عدالت سے استدعا کی کہ احمد بٹ سے خلع کی ڈکری جاری کرے۔

واضح رہے کہ معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر احمد بٹ کے درمیان دو مرتبہ راضی نامہ کرنے کے باوجود دو سال سے رنجشیں جاری تھیں۔


مزید پڑھیں :  اداکارہ نور نے چوتھے خاوند سے خلع لے لی


یاد رہے دو روز قبل فلمی دنیا کی نامور اداکارہ نو ر بخاری نے اپنے خاوند ولی حامد سے خلع لی ہے، اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی اس لیے اس کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کی جائے جبکہ ولی حامد نے بیان دیا کہ وہ نور سے علیحدگی نہیں چاہتے، اس لیے عدالت دعویٰ خارج کرے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں