تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

انسانی ہمدردی: شہری نے ڈیلیوری مین کے دل جیت لیے، دلچسپ ویڈیو دیکھیں

گھر کے مالک نے ڈیلیوری کا کام کرنے والے افراد کےلیے گھر کے باہر کھانے پینے کی اشیاء رکھ کر انسانی ہمدردی کی انوکھی مثال قائم کردی۔

دنیا بھر میں ریسٹورنٹس اور دیگر کاروباری مراکز نے صارفین کی سہولت اور کاروبار کو مزید وسعت دینے کےلیے ہوم ڈیلیوری کا سلسلہ کئی برس سے شروع کررکھا ہے جس سے ہزاروں افراد کا روز گار بھی وابستہ ہے۔

ڈیلیوری کا کام جتنا آسان نظر آتا ہے اتنا ہی مشکل بھی ہے کیوں کہ دن کی چلملاتی دھوپ ہو یا ٹھنڈی راتیں سامان ہر صورت صارفین تک پہچانا ہوتا ہے اور ڈیلیوری کرنے والے افراد بخوبی اس کام کو انجام دیتے ہیں۔

سامان ڈیلیور کرنے والے افراد کی مشکلات میں تھوڑی آسانی پیدا کرنے کےلیے ایک صارف اپنے گھر کے باہر کچھ کھانے پینے کی اشیاء رکھ دیں تاکہ ڈیلیوری مین اپنی بھوک و پیاس ان اشیاء سے مٹا سکیں۔

بے لوث انسانی خدمت کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر کے باہر ایک میز رکھی ہے جس پر اشیاء خورد و نوش رکھی ہوئی ہیں اور جو بھی سامان یا کھانا ڈیلیور کرنے والا آتا ہے وہ اپنی پسند سے پانی، جوس اور کھانے پینے کی اشیاء اٹھا لیتا ہے۔

ڈیلیوری مین اپنی پسند کی شے لینے کے بعد کیمرے میں دیکھ کر مالک مکان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اپنی اگلی منزل کی جانب بڑھ جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -