پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

زرافے کے قد کے برابر انسانی ہاتھوں کے ناخن، حیران کن عالمی ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

(30 ستمبر 2025): زرافہ دنیا کا دراز قد جانور ہے ایک شخص نے اپنے ہاتھوں کے ناخن اس کے قد کے مساوی کر کے سب کو حیران کر دیا۔

دنیا میں بعض اوقات ایسے ایسے واقعات سامنے آتے ہیں کہ انسان اس کو دیکھ کر دنگ رہ جاتا ہے۔ زرافہ دنیا کا دراز قد جانور ہے جس کے آگے ہاتھی بھی قد کی مناسبت سے بعض اوقات بونا لگتا ہے، لیکن ایک شخص نے اپنے ہاتھوں کے ناخن زرافہ کے قد کے مساوی کر کے سب کو حیران کر دیا اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

یہ انوکھا شخص ویت نام سے تعلق رکھتا ہے۔ لو کانگ ہوین نامی شخص نے دنیا میں سب سے لمبے ناخن رکھنے پر دنیا کا سب سے متعبر عالمی گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق لو کانگ ہوین کے دونوں ہاتھوں کے ناخنوں کی مجموعی لمبائی ساڑھے 19 فٹ ہے، جو دنیا میں مینز کٹیگری میں سب سے زیادہ ہے۔

عالمی ریکارڈ کا جائزہ لینے کے لیے جب ان ناخنوں کی مجموعی لمبائی کو ایک ساتھ عمودی طور ناپا گیا تو وہ ایک درمیانے قد کے زرافے کے مساوی بنتی ہے۔

لوکانگ ہوین کا کہنا ہے کہ گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم چیف ایڈیٹر کریگ گلینڈے کی سربراہی میں ویت نامی پہنچی اور لو کانگ کے گھر میں اس کے ناخنوں کی لمبائی ناپی اور اس کا نام 2026 کے ایڈیشن میں شامل کر لیا ہے۔

لو کانگ ہوین کا کہنا ہے کہ اس نے 34 سال سے اپنے ناخن نہیں کاٹے۔ تاہم اس قدر لمبے ناخنوں کو سنبھالنا اور دیکھ بھال بہت مشکل ہے۔ خاص طور پر بارش میں انہیں بچانا پڑتا ہے، کیونکہ یہ گیلا ہو کر نرم ہو جاتے اور ادھر ادھر لڑکھتے ہیں۔

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں