جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

ہیومن رائٹس کمیشن ساؤتھ ایشیا نے کراچی آپریشن کی حمایت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی  : ہیومن رائٹس کمیشن ساؤتھ ایشیا نے کراچی آپریشن کی حمایت کردی ہے۔

اپنی جاری رپورٹ میں ہیومن رائٹس کمیشن ساؤتھ ایشیا نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے اور کراچی میں میں دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی حمایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 84 فیصد عوام آپریشن جاری رکھنے کے حق میں ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر ہونے والا رینجرز آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف تھا، نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے ملزمان قتل، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث تھے۔

ایم کیو ایم نے آپریشن کے وقت یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ اسلحہ کمبلوں میں چھپاکر لایا گیا تھا، دودن کے بعد ایم کیو ایم نے خود ہی کہا تھا کہ اسلحہ لائسنس یافتہ ہے ، رینجرز آپریشن کے دوران کئی ممالک کا اسلحہ ملنے کے ثبوت ملے تھے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ رینجرز کا آپریشن سیاسی جماعت کے خلاف ہے ، رینجرز کی کارروائیوں کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2015 کے ابتدائی سات ماہ میں جرائم میں ساٹھ فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں