کراچی : آسٹریلیا کا ورک ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں ، شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے کر جعلی ویزا لگانے والے کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزا لگا کر دینے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ آسٹریلیا ورک ویزا کے نام پر لاکھوں روپے وصول کیے گئے، رجسٹرڈ اوورسیز. ایملائنمنٹ پروموٹر نہ ہونے کے باوجود کاشف رضا نے شہری سے 8 لاکھ روپے ایڈوانس وصول کئے۔
گلشن اقبال کے رہائشی ملزم نے ویزے کے نام پر مجموعی طور پر 28 لاکھ میں معاملہ طے کیا تھا تاہم ملزم کے خلاف مقدمہ اندراج کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔
خیال رہے مختلف جعلی ایجنٹس اور غیر رجسٹرڈ کمپنیوں نے ورک ویزا اسکیموں کے نام پر فراڈ کا جال پھیلا رکھا ہے، جس سے سینکڑوں افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور صرف سرکاری طور پر منظور شدہ ایجنٹس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔


