منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

اسلام آباد ایئرپورٹ سے انسانی اسمگلر مبینہ جعلی ویزوں پر بیرون ملک فرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے انسانی اسمگلر 14 ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر جعلی ویزوں کی مدد سے بیرون ملک فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فرار ہونے والے انسانی اسمگلر شفاقت علی گزشتہ روز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ غیر ملکی فلائٹ لی۔

ذرائع کے مطابق شفاقت علی پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی پنجاب میں پہلے بھی شکایات موجود ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شفاقت علی اور اس کے 14 ساتھیوں نے فرار ہونے کےلیے کینیا کے جعلی ویزے استعمال کیے تاہم ملزم کو ساتھیوں سمیت متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں گرفتار کرکے رات 1 بجے واپس بھیج دیا گیا۔

ڈائریکٹر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے شفٹ انچارج کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا اور جعل سازی کرکے بیرون ملک جانے والے افراد کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں